اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )لائن آف کنٹرول کے دونوں جانب اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج بھارت کا یوم آزادی اپنے وطن پر نئی دہلی کے ناجائز قبضے کے خلاف یوم سیاہ کے طور پر منا رہے ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق اس دن کو IIOJK میں مکمل شٹر ڈاؤن اور سول کرفیو کے طور پر منایا جاتا ہے جس کی کال کل جماعتی حریت کانفرنس نے دی ہے اور اس کی حمایت تمام حریت رہنماؤں اور تنظیموں نے کی ہے۔
مقبوضہ علاقے میں جگہ جگہ سیاہ پرچم لہرائے گئے ہیں۔
دنیا بھر میں کشمیری بھارت مخالف مظاہرے کر رہے ہیں تاکہ دنیا کی توجہ بھارتی مظالم کی طرف مبذول کرائی جا سکے۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کے قائدین بشمول میر واعظ عمر فاروق اور شبیر احمد شاہ نے اپنے بیانات میں کہا کہ ہندوستان کو کشمیری عوام کی مرضی کے خلاف علاقہ پر قبضہ جمائے ہوئے ہیں انہیں یوم آزادی منانے کا کوئی حق نہیں ہے۔