نومبر 1947 ریاست جموں و کشمیر کی تاریخ کا سیاہ ترین مہینہ ہے جس کے پہلے ہفتے میں مقبوضہ جموں و کشمیر کے علاقے میں ڈوگرہ فوج اور ہندو بلوائیوں کے ہاتھوں 3 لاکھ سے زائد مسلمانوں کو بے دردی سے شہید کر دیا گیا
27 اکتوبر 1947 کو ریاست جموں و کشمیر کے ایک بڑے حصے پر قبضہ کر کے بھارتی فوج اور ڈوگرہ سامراج نے مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنے کا گھناؤنا کھیل شروع کر دیاجس کا تسلسل جاری ہے۔
مقبوضہ جموں و کشمیر میں اب ڈوگرہ راج نہیں رہا لیکن بھارت کے ناجائز قبضے کی وجہ سے کشمیریوں کی حالت ابتر ہو گئی ہے۔ آج عالمی برادری سے کہا جائے گا کہ وہ جنوبی ایشیا میں دیرپا امن کے قیام کے لیے کردار ادا کرے۔