اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )لائن آف کنٹرول کے دونوں جانب اور دنیا بھر میں بسنے والے کشمیری آج یوم الحاق پاکستان منا رہے ہیں۔اس دن 19 جولائی 1947 کو کشمیری قیادت نے پاکستان بننے سے پہلے ہی پاکستان میں شامل ہونے کی قرارداد پاس کی۔
جولائی 1947 کو سری نگر واٹر پاس پر آزاد جموں و کشمیر کے بانی صدر آزاد جموں و کشمیر غازی ملت سردار محمد ابراہیم خان کی قیادت میں پاکستان سے الحاق کی قرارداد منظور ہوئی
بھارت سے مکمل آزادی اور مقبوضہ جموں و کشمیر کے پاکستان کے ساتھ الحاق ہونے تک کشمیری عوام آج بھی اپنے آباؤ اجداد کی طرح مختلف محاذوں پر جدوجہد آزادی میں مصروف ہیں۔ نوے کی دہائی سے اب تک بھارتی قابض افواج نے 9 ہزار 6213 بے گناہ کشمیریوں کو بے دردی سے شہید کیا ہے۔
بھارتی سیکیورٹی فورسز کے بدترین مظالم اور کٹھ پتلی انتظامیہ کے ہتھکنڈے بھی کشمیریوں کے دلوں سے پاکستان کی محبت نہیں نکال سکے۔
دوسری جانب کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سری نگر اور مقبوضہ کشمیر کے دیگر علاقوں میں یوم الحاق پاکستان کے پوسٹرز چسپاں کیے گئے ہیں جن پر تحریروں میں لکھا ہے کہ 19 جولائی جموں کی تاریخ میں خصوصی اہمیت کا حامل اور اہم دن ہے۔
یہ پوسٹرز جموں و کشمیر پیپلز ریزسٹنس پارٹی، وارثین شہدا، یوتھ آف حریت جموں و کشمیر، سیاسی مزاحمتی تحریک، جموں و کشمیر جسٹس لیگ فورم، جموں و کشمیر ڈیموکریٹک موومنٹ اور دیگر آزادی پسند تنظیموں نے لگائے ہیں۔
پوسٹرز میں کہا گیا ہے کہ کشمیری شہداء کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا اور اس کے مثبت نتائج ضرور سامنے آئیں گے۔