اردو ورلڈ کینیڈا (ویب نیوز) پاکستان کے وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے انسانی حقوق کےعالمی دن
کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ حق خود ارادیت کشمیریوں کا بنیادی حق ہے جس سے ان کو محروم رکھا گیا
کشمیریوں کو حق خودارادیت کی خلاف ورزی کا بیانیہ دیا گیا ہے۔ ظلم و جبر کی انتہا کر دی گئی
انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان انصاف، مساوات، وقار اور انسانی حقوق کے لیے کام جاری رکھے گی
شہباز شریف نے کہا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 74 سال قبل انسانی حقوق کے عالمی دن کی منظوری دی تھی ۔
اس سال کا تھیم ’’وقار، آزادی اور انصاف سب کے لیے‘‘ ہے۔ یہ وژن حقیقت کا روپ دھارتا ہے ۔
وزیر اعظم پاکستان کا مزید کہنا تھا کہ قائداعظم محمد علی جناح کے وژن کو فراموش نہیں جا سکتا۔
یہ بھی پڑھیں
دنیا مقبوضہ کشمیر میں مظالم پر اپنی آنکھیں بندنہ کرے، شہبازشریف
وزیراعظم نے کہا کہ یہ سال پاکستان کے لیے بہت مشکل رہا، معاشی عدم استحکام سے لے کر سیلاب کی تباہ کاریوں
تک عوام نے بہت نقصان اٹھایا۔حکومت ملک کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے