اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) کینیا میں ایک پرائمری بورڈنگ اسکول کے ہاسٹل میں آگ لگنے سے 17 سے زائد بچے ہلاک ہو گئے تھے۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق آتشزدگی کا واقعہ دارالحکومت نیروبی سے 150 کلومیٹر دور سینٹرل ہائی لینڈز میں واقع نجی بورڈنگ اسکول ‘ہل سائیڈ اینڈاراشا اکیڈمی میں پیش آیا جہاں 800 طالب علم مقیم تھے۔بعد ازاں ہفتے کے روز ایزیولو کاؤنٹی میں لڑکیوں کے ایک اسکول میں بھی آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا، جس میں متعدد طالبات جھلس کر زخمی ہوئیں، تاہم پولیس کے مطابق اس حادثے میں کوئی ہلاک نہیں ہوا۔
گزشتہ روز کینیا کی مرکزی کاؤنٹی میرو میں واقع ناجیہ بوائز اسکول کے ہاسٹل میں آگ لگ گئی اور 150 کے قریب طلباء کے ہاسٹل کی عمارت آگ سے مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔خبر رساں ادارے کے مطابق واقعے کے وقت ناجیہ ہاسٹل کی تمام طالبات ہاسٹل کے باہر موجود تھیں، اس لیے واقعے میں طالبات اور دیگر عملہ محفوظ رہا۔