اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) آرمی چیف کی تقرری ،حکومت کسی لوز ڈلیوری کی متحمل نہیں ہو سکتی کیونکہ اگلے آرمی چیف کی تقرری ایک نازک معاملہ ہے۔
ان خیالات کا اظہار وزیر دفاع خواجہ آصف نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
حکومت پاکستان آرمی میں دو اعلی ترین تقرریوں چیف آف آرمی اسٹاف (COAS) اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی (CJCSC) کے لیے چھ لیفٹیننٹ جنرلز کے ناموں کی جانچ کر رہی ہے۔
ان عہدوں کے اہم دعویداروں میں لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر، ساحر شمشاد مرزا، فیض حمید، محمد عامر، اظہر عباس اور نعمان محمود شامل ہیں۔
آصف نے میڈیا کو بتایا کہ اہم پوسٹنگ طے شدہ قواعد و ضوابط کے مطابق کی جائے گی، انہوں نے مزید کہا کہ فیصلہ عوام اور ملک کے مفاد میں کیا جانا چاہیے۔
وزیر دفاع نے کہا کہ فوج میں اہم تقرریوں کے حوالے سے تمام اتحادی شراکت داروں کو اعتماد میں لیا جائے گا۔