اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)سابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ہم نواز شریف کی واپسی کا خطرہ اس وقت تک نہیں لے سکتے جب تک خطرہ صفر نہ ہوجائے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر خواجہ آصف صدر عارف علوی کی تقریر پر جذباتی ہو گئے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ معافی اور درگزر کا درس دینے سے پہلے صدر علوی اپنا ماضی اپنے سامنے رکھیں۔ اب وہ اپنے ماضی کو بھول کر لوگوں کو تبلیغ کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ انصاف کے لیے دوسری طرف کو سننا ضروری ہے، لیکن نواز شریف کو اپیل کا موقع بھی نہیں دیا گیا، عمران خان ہائی کورٹ اور پھر سپریم کورٹ میں اپیل کر سکتے ہیں۔
خواجہ آصف نے کہا تھا کہ ہم نواز شریف کی واپسی کا خطرہ اس وقت تک نہیں لے سکتے جب تک خطرہ صفر نہ ہوجائے۔
نگراں وزیراعظم کے معاملے پر ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے درمیان نگراں وزیراعظم کے لیے ڈاکٹر مالک کا نام تجویز کیا گیا تھا اور اس پر کوئی اختلاف نہیں تھا۔