نواز شریف کی وطن واپسی پر گرفتاری پر کوئی بات نہیں کر سکتا،خواجہ آصف

سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ شہباز شریف سے متعلق خبریں گردش کرتی رہیں کہ وہ 2 دن رہے اور واپس چلے گئے، کچھ باتوں پر ٹیلی فون پر مشاورت نہیں ہو سکتی، کچھ باتیں چھپ کر کی جاتی ہیں۔
یاد رہے کہ میڈیا میں یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ شہباز شریف نے گوجرانوالہ میں ایک اہم شخص سے ملاقات کی اور پھر اگلے روز وہ پیغام لے کر لندن روانہ ہو گئے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ شہباز شریف کے اسٹیبلشمنٹ کے پیغامات میں کوئی صداقت نہیں، شہباز شریف نے الیکشن اور دیگر سیاسی معاملات کے حوالے سے بھی نواز شریف سے مشاورت کی۔
سابق وزیر دفاع نے کہا کہ نواز شریف 21 اکتوبر کو واپس آئیں گے، نیت صاف ہے، نواز شریف کی واپسی کی بھرپور تیاریاں کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی وطن واپسی پر گرفتاری پر کوئی بات نہیں کر سکتا، ہمارے سابق وزیر قانون نذیر تارڑ اس معاملے کو دیکھ رہے ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔