اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عمران خان کو ریلیف دے کر ملک میں بغاوت کو ہوا دی جا رہی ہے، ایک ایک شخص کو فائدہ پہنچایا جا رہا ہے، آج ضرورت ہے کہ ہم اپنی طاقت دکھائیں۔ .
قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ عدلیہ میں ایک گروہ ہے وہ سیاست کر رہا ہے
اکیلا فرد اپنے فیصلے خود مسلط کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کو ریلیف دے کر فساد کو ہوا دی گئی۔ آپ ایک ملزم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔ آپ کس قسم کے جج ہیں؟ بیٹھ جائیے، اب وقت آگیا ہے کہ آپ اپنے آئینی اختیارات استعمال کریں، بعض ججوں کے خلاف ریفرنس دائر کریں۔
وزیر دفاع نے کہا کہ عدلیہ کے گروپ آئین کی خلاف ورزی کر رہے اور جناح ہا ئوس پر حملہ کرنے والوں کی حمایت کر رہے ہیں۔ ججز کے خلاف آئین کے آرٹیکل 209 کے تحت ریفرنس دائر کیا جائے جب کہ 4 لاکھ زیر التوا کیسز کو دیکھنے کے لیے کمیٹی بنائی جائے۔
انہوں نے کہا کہ عدلیہ نے آئین کی نوعیت بدل دی ہے، پنجاب میں حکومت کو اسی بنچ نے گھر بھیجا، میں سمجھتا ہوں کہ عدلیہ کے ججز کا نام لینا غلط ہے، لیکن ان لوگوں نے ہمیں مجبور کیا۔