تحریک انصاف پر پابندی لگانےکا سوچ رہے ہیں ،خواجہ آصف

 اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف پر پابندی کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث شرپسندوں کے مذموم عزائم تھے، ان حملوں سے پہلے منصوبہ بندی کی گئی تھی، گرفتار ملزمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ حملوں کی منصوبہ بندی پہلے کی گئی تھی۔ شرپسندوں کو وہاں تک پہنچنے میں سہولت فراہم کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے پاک فوج کو سیاست کی پارٹی بنایا، نواز شریف کے ساتھ 5 سال میں کیا ہوا، حملہ کرنے کا سوچا ہی نہیں، عمران خان فوج کو اپنا مخالف سمجھتے ہیں۔

خواجہ آصف نے کہا کہ پی ٹی آئی پر پابندی کا فیصلہ ابھی نہیں ہوا، تحریک انصاف پر پابندی کا سوال ہوا تو پارلیمنٹ سے رائے لی جائے گی ۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com