اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )خواجہ آصف نے آرمی چیف کی تقرری پر نواز شہباز مشاورت کی خبروں کو مسترد کردیا قومی اسمبلی کے باہر صحافیوں سے بات
کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ آرمی چیف کی تقرری کے حوالے سے وزیراعظم کی صوابدید ہے، اس لیے تقرری کا فیصلہ وزیراعظم کریں گے۔
جب ان سے سوال کیا گیا کہ کیا آرمی چیف کی تقرری کا فیصلہ ہو چکا ہے تو وزیر دفاع نے نفی میں جواب دیا۔
تقرری میں مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے کردار کے بارے میں ایک اور سوال کے جواب میں خواجہ آصف نے کہا کہ یہ وزیر اعظم کی صوابدید پر ہے کہ وہ کیا فیصلہ کریں گے۔
جب یہ پوچھا گیا کہ کیا اس معاملے پر نواز شریف سے مشاورت نہیں کی جا رہی ہے تو وزیر دفاع نے کہا آرمی چیف کی تقرری پر ابھی تک مشاورت نہیں ہوئی، یہ صرف اخباری رپورٹس ہیں۔”
99