غزہ جیسے تنازعات کے حل تک دنیا میں امن قائم نہیں ہوسکتا،خواجہ آصف

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا کہ غزہ جیسے تنازعات حل ہونے تک دنیا میں استحکام نہیں آسکتا۔اقوام متحدہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا کہ سیکورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اجتماعی کوششیں کرنا ہوں گی۔
انہوں نے کہا کہ سیکورٹی مسائل نئی نسل اور امن کے لیے خطرہ ہیں، 100 سے زائد ترقی پذیر ممالک کو مواقع فراہم کرنے کے لیے عالمی نظام میں اصلاحات کی ضرورت ہے، بین الاقوامی برادری کی حیثیت سے ہمیں دنیا کے لیے بہتر راستہ طے کرنے میں کردار ادا کرنا ہے۔
وزیر دفاع نے کہا کہ مل کر کام کر کے ہم ایک محفوظ، زیادہ پرامن، جامع، پائیدار، خوشحال مستقبل حاصل کر سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عالمی مالیاتی ادارے مالی طور پر کمزور ممالک کو قرضوں میں ریلیف فراہم کریں، بین الاقوامی مالیاتی ادارے ترقی پذیر ممالک کے ساتھ مالی تعاون کریں، پاکستان مصنوعی ذہانت سے فائدہ اٹھانا چاہتا ہے۔
خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان بھی گلوبل ڈیجیٹل کے ذریعے دنیا میں کمیونیکیشن گیپ کو ختم کرنا چاہتا ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔