اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آرمی چیف کی تقرری سے متعلق گردش کرنے والی خبریں محض قیاس آرائیوں پر مبنی ہیں۔
ٹویٹر پر وزیر دفاع نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف اور نواز شریف کے درمیان ملاقات میں آرمی چیف کی تقرری کے بارے میں کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس حوالے سے مشاورت کی گئی تاہم فیصلہ مشاورت سے آئینی عمل شروع ہونے کے بعد کیا جائے گا۔
دوسری جانب لندن میں مسلم لیگ (ن) کے اعلیٰ حکام کا اہم اجلاس ہوا، جس میں وزیراعظم شہباز شریف، پارٹی سربراہ نواز شریف، مریم نواز اور مسلم لیگ (ن) کے دیگر رہنما شریک ہوئے۔ ملاقات میں کے لانگ مارچ سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر اعظم شہباز اور نواز کے درمیان ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ ملاقات کے دوران ہونے والے کسی بھی فیصلے پر پی ڈی ایم کی قیادت سے بھی مشاورت کی جائے گی۔
118