آرمی چیف کی تقرری نومبر میں وزیر اعظم شہباز شریف کرینگے ، خواجہ آصف

 

 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آرمی چیف کی تقرری نومبر میں وزیر اعظم کرینگے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف چینی صدر شی جن پنگ کی دعوت پر نومبر کے پہلے ہفتے میں چین کا دورہ کریں گے۔

اسلام آباد میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چینی صدر کی جانب سے وزیر اعظم شہباز شریف کو یہ دعوت شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے موقع پر ازبکستان کے شہر سمرقند میں ملاقات کے دوران دی گئی۔

انہوں نے کہا کہ روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے بھی وزیراعظم کو دورہ ماسکو کی دعوت دی ہے اور یہ دورہ بھی ہوگا۔

وزیر دفاع نے کہا کہ چینی صدر نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران انہیں ایک موثر اور عملی رہنما تسلیم کیا اور سی پیک منصوبے کو بھرپور طریقے سے آگے بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ شی جن پنگ نے پاکستان کو ہمہ وقت کا سٹریٹجک دوست قرار دیا۔

خواجہ آصف نے کہا کہ روسی صدر نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات میں یوکرین پر پاکستان کے مقف کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ روس نے پاکستان کو گندم اور گیس برآمد کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے ارکان نے غیرمعمولی سیلاب کا سامنا کرنے والے پاکستان کی حمایت اور تعاون کے لیے آمادگی ظاہر کی ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca