افغان طالبان بھارتی مفادات کے لیے سرگرم، سیز فائر کی خلاف ورزی پر بھرپور جواب ملے گا،خواجہ آصف

اردوورلڈکینیڈا( ویب نیوز)وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ موجودہ صورتحال میں افغان طالبان در حقیقت بھارت کے مفادات کے لیے کام کر رہے ہیں اور اگر سیز فائر کی خلاف ورزی ہوئی تو پاکستان بھرپور جواب دے گا

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے واضح کیا کہ افغانستان کی جانب سے اگر سیز فائر کی خلاف ورزی جاری رہی تو پاکستان کو جواب دینا پڑے گا اور وہ اس اختیار کو استعمال کرے گا

وزیرِ دفاع نے کہا کہ 48 گھنٹے کا سیز فائر ہے، لیکن اگر اس کی خلاف ورزی ہوئی تو ردعمل دیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ طالبان کے فیصلے اور کارروائیاں بھارت سے اسپانسر ہو رہی ہیں اور کابل حکومت اس وقت دہلی کی پراکسی وار لڑ رہی ہے

خواجہ آصف نے کہا کہ طالبان کی نیت امن لانے کی نہیں بلکہ تنازع بڑھانے کی ہے۔ افغانستان جو ٹینک دکھا رہا ہے وہ ہمارے پاس موجود نہیں اور یہ سمجھ سے بالاتر ہے کہ وہ ایسا جھوٹا دعویٰ کیوں کر رہے ہیں۔ معلوم نہیں انہوں نے یہ ٹینک کہاں سے حاصل کیے

وزیرِ دفاع نے بتایا کہ بعض دوست ممالک کی جانب سے گفت و شنید کی پیشکش پر ہم نے مذاکرات کے لیے وہاں جانے اور ویزا کی درخواستیں بھی دی تھیں، لیکن جنگ کے آغاز کے بعد یہ عمل معطل ہو گیا اور ویزا کی درخواستیں واپس لے لی گئیں

خواجہ آصف نے امریکی صدر کے حوالے سے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی سطح پر جنگ بندی کی کوششیں کی ہیں اور اگر وہ یہاں بھی جنگ بندی کے خواہاں ہیں تو ان کا استقبال کیا جائے گا

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔