فوجی تنصیبات پر حملہ کرنے والوں کے ساتھ دشمنوں جیسا سلوک ہوگا، خواجہ آصف

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ فوجی تنصیبات پر حملہ کرنے والوں کے ساتھ قانون کے مطابق پاکستان کے دشمنوں جیسا سلوک کیا جائے گا۔
سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ ہم کسی کے بنیادی حقوق نہیں چھین رہے، قانون کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال نہیں ہونے دیں گے، مجھے کسی کی حب الوطنی پر شک نہیں لیکن 9 مئی کو فوجی تنصیبات پر حملہ کرنا جرم ہے۔ عوام کی نیت اور اس مٹی سے تعلق پر سوالیہ نشان ہے

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی قیادت اداروں کو نشانہ بنا رہی ہے، عمران خان دوسرے ممالک کو بھی ملوث کر رہے ہیں، پاک فوج کی قربانیاں ہماری تاریخ کا روشن حصہ ہیں، پاکستانی قوم افواج پاکستان سے محبت کرتی ہے، وقت آگیا ہے کہ پوری قوم متحد ہو کر ان کا شکریہ ادا کرے۔
سینئر لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ ایک شخص نے صرف اقتدار کے لیے بیس پر حملہ کیا، ایئربیس پر حملہ دشمن نے کیا، کوئی محب وطن قومی اثاثوں پر حملہ کر سکتا ہے ؟، سیاستدان اقتدار حاصل کرتے رہتے ہیں
خواجہ آصف نے مزید کہا کہ قانون کے مطابق بنیادی حقوق کا تحفظ کیا جا رہا ہے، حملے میں ملوث افراد کے خلاف مقدمات درج کیے جا رہے ہیں، قانون کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال نہیں کیا جائے گا، فوجی تنصیبات پر حملہ کرنے والوں کے ساتھ وہی سلوک کیا گیا جس کے وہ مستحق ہیں
اس سے قبل سیالکوٹ میں پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلی نکالی گئی۔ ریلی میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے خصوصی شرکت کی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com