400
اردو ورلڈ کینیڈ ا( ویب نیوز)امریکی عدالت نے پہلی بار ایک خواجہ سرا کو اپنے دوست کے قتل کے جرم میں موت کی سزا سنادی۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق 2006 میں اپنی دوست کے قتل کے جرم میں سزائے موت پانے والی ایمبر میکلوفلن کو انجکشن کے ذریعے موت کی سزا دی جائے گی۔
امبر میک کے وکیل کا کہنا ہے کہ سزا کے خلاف ان کی اپیلیں مسترد کر دی گئی ہیں، ان کا کہنا ہے کہ عدالت کے سامنے قتل کی وجوہات بتانے کے باوجود انہیں کوئی نرمی نہیں دی گئی۔
وکیل کے مطابق بچپن سے ہی سخت سماجی رویوں سے متاثر امبر نے اپنی سہیلی کو جان بوجھ کر قتل نہیں کیا۔ ڈپریشن کا شکار امبر کئی بار اپنی جان لینے کی کوشش بھی کر چکی ہے۔