گلگت بلتستان کا ضمنی الیکشن ،تحریک انصاف کے خورشید خان نے کامیابی حاصل کرلی 

 

اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )گلگت بلتستان کے حلقہ ایل اے 13 استور ون میں ہونے والے ضمنی انتخاب کے تمام 56 پولنگ سٹیشنز کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتیجے کے مطابق پی ٹی آئی کے امیدوار خورشید خان نے کامیابی حاصل کی ہے۔

تمام 56 پولنگ سٹیشنوں کے غیر سرکاری، غیر حتمی نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے خورشید خان 6219 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔

مسلم لیگ ن کے رانا فرمان علی 5225 ووٹ لے کر دوسرے جبکہ پیپلز پارٹی کے عبدالحمید 3909 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر ہیں۔

واضح رہے کہ گلگت بلتستان اسمبلی کا ایوان 24 جنرل نشستوں پر مشتمل ہے، اسمبلی 33 ارکان پر مشتمل ہے جس میں خواتین کی 6 اور ٹیکنوکریٹس کی 3 نشستیں ہیں۔

نومبر 2020 کے الیکشن میں گلگت بلتستان اسمبلی میں پی ٹی آئی کے 20 ارکان کو مخصوص نشستوں سمیت شامل کیا گیا تھا، جب کہ پیپلز پارٹی کے 4، مسلم لیگ (جی) کے 3، ایم ڈبلیو ایم کے 3 اور جے یو آئی (ف) کے 1 رکن کو شامل کیا گیا تھا۔

4 جولائی 2023 کو وزیراعلیٰ خالد خورشید کو جعلی ڈگری کیس میں نااہل قرار دیا گیا، جس کے بعد یہ نشست خالی ہوئی، 18 اگست 2023 کو وزیر اطلاعات فتح اللہ خان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا گیا

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com