اردوورلڈ کینیڈا(ویب نیوز) خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ صنعتی انقلاب کے لیے اپنی بجلی کی ٹرانسمیشن لائن بچھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے بعد خیبرپختونخوا پہلا صوبہ بن گیا جس نے اپنی ٹرانسمیشن لائن بچھا دی۔
اپنے ایک بیان میں صوبائی مشیر اطلاعات نے کہا کہ وزیراعلیٰ کی قیادت میں خیبرپختونخوا نے ایک بار پھر دوسرے صوبوں پر سبقت لے لی، اس سلسلے میں اس نے ایک نجی کمپنی سے باقاعدہ معاہدہ کیا ہے جس میں یہ انقلابی منصوبہ ہوگا۔ 8 ارب روپے کی لاگت سے ڈیڑھ سال میں مکمل ہو جائے گا.
بیرسٹرسیف نے کہا کہ ٹرانسمیشن لائن کے ذریعے صنعتوں کو انتہائی سستی بجلی فراہم کی جائے گی۔ پہلے مرحلے میں سوات ملتتان سے مدین تک 40 کلومیٹر ٹرانسمیشن لائن بچھائی جائے گی۔ پہلے مرحلے کی تکمیل کے بعد صوبے کو سالانہ 7 ارب روپے کی آمدنی ہوگی۔
صوبائی مشیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ سوات میں پیدا ہونے والی بجلی مقامی صنعتوں اور نیشنل گرڈ اسٹیشن کو فراہم کی جائے گی، منصوبے کی تکمیل سے صوبے میں توانائی اور صنعتی شعبے میں انقلاب آئے گا۔
13