وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی کور کمانڈر پشاور سے اہم ملاقات

اردوورلڈکینیڈا( ویب نیوز)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل عمر احمد بخاری سے اہم ون آن ون ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں صوبے کی سیکیورٹی صورتحال، امن و امان اور دہشت گردی سے نمٹنے کے معاملات پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔

یہ ملاقات امن جرگہ سے قبل ہوئی اور سیکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ ایک کرٹیسی کال تھی جس میں کوئی دوسرا افسر موجود نہیں تھا۔ ملاقات کے دوران صوبے میں امن کے قیام اور سیکیورٹی اداروں کے کردار پر بھی گفتگو کی گئی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل سابق وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کابینہ کے ہمراہ کور کمانڈر سے ملاقات کی تھی، تاہم نومنتخب وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کی یہ ملاقات ون آن ون نوعیت کی تھی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں