خیبرپختونخواحکومت نے کم لاگت ہاؤسنگ اسکیم لانے کی تیاری کر لی

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)خیبرپختونخوا حکومت نے کم لاگت ہاؤسنگ اسکیم لانے کی تیاری کر لی دستاویز کے مطابق ابتدائی مرحلے میں ہاؤسنگ منصوبے کے لیے 4 ارب روپے مختص کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، گھروں کی تعمیر کے لیے مستحق افراد کو 15 لاکھ روپے تک کے بلاسود قرضے د ئیے جائیں گے۔
دستاویز میں کہا گیا ہے کہ منصوبہ کم آمدنی والے افراد کیلئے لایا جا رہا ہے، ایک لاکھ روپے سے کم آمدنی والے شہریوں کو گھر کی تعمیر کے لیے قرض دیا جائے گا، جن کے پاس کم از کم 5 مرلہ اراضی ہے انہیں گھر کی تعمیر کے لیے قرض دیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق محکمہ ہاؤسنگ نے منصوبے پر کام شروع کر دیا ہے، شہری 10 سال میں انتہائی کم ماہانہ اقساط میں قرضہ ادا کریں گے، پرانے گھروں کی تزئین و آرائش کے لیے بھی قرضے دیئے جائیں گے، تاہم قرضہ صرف ان لوگوں کو دیا جائے گا جنکے پاس زمین ہے لیکن گھر بنانے کے پیسے نہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca