خیبرپختونخوا حکومت کا وفاق کیساتھ مالی مسائل مستقل بنیادوں پر حل کرنے کافیصلہ

ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت نے مالی مسائل کے مستقل حل کے لیے وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے.
ذرائع نے بتایا ہے کہ وفاقی محکموں کے ساتھ مالی معاملات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا اور ابتدائی طور پر فیڈریشن کے ساتھ 7 اہم امور اٹھائے جائیں گے جن میں سے ضم شدہ اضلاع کے ترقیاتی بجٹ کے اجراء کو ترجیح دی جائے گی.
خط میں کہا گیا ہے کہ وفاقی اور صوبائی سطح پر ایف بی آر اور کیپرا کے درمیان ٹیکس کے مسائل کو حل کیا جانا چاہیے، این ایف سی اور نیٹ ہائیڈل پرافٹ اسکیم کے تحت واجب الادا بقایا جات کو مستقل طور پر طے کرنے کی ضرورت ہے.
خط کے متن کے مطابق، خام تیل پر ونڈ فال لیوی اور وفاقی حکومت کو فروخت کی جانے والی بجلی کے واجبات، خام تیل پر وفاقی ایکسائز ڈیوٹی اور دیگر اہم مسائل پر بات کرنے کی ضرورت ہے.
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ خط میں وزیر اعظم کے دفتر سے وقت کی درخواست کریں گے لیکن چند دنوں میں یہ خط وزیراعظم شہباز شریف کو بھیج دیا جائے گا.

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔