خیبرپختونخوا پولیس دہشت گردی کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑنے والی بہادر فورس ہے،آرمی چیف

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ ہم بحیثیت قوم دہشت گردی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے پشاور پولیس لائن دھماکے کی جگہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے پولیس اہلکاروں اور افسران سے ملاقات کی۔

آرمی چیف نے خیبرپختونخوا پولیس کی بہادری، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا پولیس دہشت گردی کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑنے والی بہادر فورس ہے۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف نے خیبرپختونخوا پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے عزم کو بھی سراہا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔