اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )برطانیہ کے بادشاہ چارلس سویم کو سینٹ ایڈورڈ کا تاج پہنایا گیا، آرچ بشپ نے بادشاہ چارلس کوکنگ ایڈورڈ کا تاج پہنایا۔
کینٹربری کے آرچ بشپ نے کنگ چارلس کو عہدے کا حلف دلایا جس کے بعد بادشاہ چارلس نے حلف پر دستخط کیے۔
گزشتہ 70 سالوں میں یہ پہلی تاج پوشی کی تقریب ہے جس میں شرکت کے لیے شہزادہ ہیری بھی ویسٹ منسٹر ایبی پہنچے ہیں۔
اس کے علاوہ شہزادہ اینڈریو، پرنس ایڈورڈ، شہزادی یوجینی، شہزادی این بھی ویسٹ منسٹر کی تقریب میں شرکت کر رہے ہیں۔
کنگ چارلس کو کینٹربری کے آرچ بشپ نے حلف دلایا جس کے بعد کنگ چارلس نے حلف پر دستخط کئے۔
تاج پوشی کی یہ روایت 1066 میں شروع ہوئی جو جاری ہے اور آج بادشاہ چارلس سوئم 40ویں بادشاہ کی تاج پوشی کر رہے ہیں، تاجپوشی کے بعد ملک بھر میں بگل بجائے جائیں گے اور توپوں کی سلامی دی جائے گی۔
دو گھنٹے تک جاری رہنے والی اس تقریب میں ان کی 75 سالہ دوسری بیوی ملکہ کیملا کو بھی تاج پہنایا جائے گا۔
تاجپوشی کے بعد، کنگ چارلس اور ملکہ کیملا جارج سوئم کے لیے بنائے گئے 4 ٹن سونے کی چڑھائی والی اسٹیٹ کوچ میں روانہ ہوں گے، 39 ممالک کے 400 فوجی اہلکاروں کے ایک میل لمبے جلوس میں بکنگھم پیلس واپس آئیں گے۔
کنگ چارلس کی آنجہانی والدہ کی تاجپوشی کے بعد سے یہ برطانیہ میں اپنی نوعیت کا سب سے بڑا واقعہ ہو گا، جس کو دیکھنے کے لیے ہزاروں افراد سڑکوں پر کھڑے ہوں گے اور دنیا بھر سے لاکھوں افراد کی آمد متوقع ہے۔
تقریبات کے آغاز پر، کنگ چارلس اور ملکہ کیملا جدید ترین ڈائمنڈ اسٹیٹ جوبلی کوچ میں بکنگھم پیلس سے ویسٹ منسٹر ایبی کا سفر کریں گے۔
بکنگھم پیلس واپسی کے بعد شاہی خاندان بالکونی لے جائے گا جہاں برطانوی فوج کے طیارے فضائی سلامی پیش کریں گے تاہم خراب موسم کے باعث فلائی پاسٹ منسوخ ہونے کا امکان ہے۔
ونڈسر کیسل میں اتوار کو آٹھ بجے ‘کورونیشن کنسرٹ’ کا انعقاد کیا جائے گا، جس میں ایک ہزار افراد شرکت کریں گے، جب کہ پیر 8 مئی کو برطانیہ بھر میں عام تعطیل ہوگی۔