197
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) شاہ سلمان بن عبدالعزیز فرمانروا سعودی عرب نے رمضان المبارک کے دوران قرآن پاک کے 10 لاکھ نسخے بیرون ممالک میں تقسیم کرنے کی منظوری دے دی ہے
شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے قرآن پاک کے نسخے مختلف سائز میں اور دنیا کی 76 سے زائد زبانوں میں ترجمے کے ساتھ تقسیم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
کنگ فہد گلوریس قرآن پرنٹنگ کمپلیکس میں شائع ہونے والے نسخے دنیا کے 22 ممالک میں اسلامی مراکز کو دستیاب کرائے جائیں گے۔عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے اسلامی امور کے وزیر شیخ عبداللطیف بن عبدالعزیز آل شیخ نے کہا کہ رمضان المبارک تک مختلف ممالک میں قرآن پاک کے نسخوں کی ترسیل کو یقینی بنانے کے لیے جہاز رانی کے انتظامات شروع کر دیے گئے ہیں۔