کیوی خاتون کرکٹ امپائر نے نئی تاریخ رقم کر دی

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والی خاتون کرکٹ امپائر کم کاٹن نے نئی تاریخ رقم کردی۔

کم کاٹن آئی سی سی مینز انٹرنیشنل کے دو مکمل رکن ممالک کے درمیان کرکٹ میچ کی امپائرنگ کرنے والی دنیا کی پہلی خاتون آن فیلڈ امپائر بن گئیں۔

بدھ کو نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے درمیان دوسرے T20 میچ میں ایک کیوی خاتون امپائر نے فیلڈ امپائرنگ کے فرائض سرانجام د ئیے ، 45 سالہ کم کاٹن نے خواتین کے 16 ون ڈے انٹرنیشنل اور 44 ویمنز ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں امپائرنگ کی ہے۔

واضح رہے کہ 2019 میں آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والی کلیئر پولوساک نے مردوں کے بین الاقوامی میچ میں امپائرنگ کرنے والی پہلی خاتون آن فیلڈ امپائر ہونے کا اعزاز حاصل کیا تھا تاہم انہوں نے دو ایسوسی ایٹ ممالک عمان اور نمیبیا کے درمیان ون ڈے میچ میں امپائرنگ کی۔تاہم، کم کاٹن پہلی خاتون آن فیلڈ امپائر ہیں جنہوں نے آئی سی سی کے دو مکمل رکن ممالک کے درمیان میچ میں امپائرنگ کی ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com