ارد و ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں جاری سہ فریقی سیریز کے تیسرے میچ میں کیوی کھلاڑی کی شاندار شاٹ لگنے سے 12 سالہ مداح زخمی ہو گئی
اتوار کو نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کے درمیان میچ ہوا، جس میں کیوی ٹیم کو جیت کے لیے 138 رنز کا ہدف دیا گیا، نیوزی لینڈ نے ہدف 18ویں اوور میں حاصل کر لیا۔
18ویں اوور کی آخری دو گیندیں نیوزی لینڈ کے بلے باز گلین فلپس نے پھینکیں، اوور کی چوتھی گیند پر گلین نے ایک زبردست چھکا لگایا گیندہجوم میں بیٹھی 12 سالہ لڑکی کو جا لگی
واقعے کے بعد جب فلپس کو صورتحال کا علم ہوا تو کریز پر موجود ڈیون کونوے اور فلپس دونوں پریشان ہوگئے۔
اوور کی پانچویں گیند پر فلپس نے ایک بار پھر چھکا لگا کر ٹیم کو فتح دلائی تاہم وہ جشن منانے کے بجائے بھاگ کر لڑکی کے پاس پہنچے اور اس کی خیریت دریافت کی تاہم اس کے بعد مداح کو فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا۔
لڑکی کو ابتدائی طبی امداد اور رات بھر کی دیکھ بھال کے بعد پیر کی صبح ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا اور وہ ٹھیک ہو رہی ہے۔
واضح رہے کہ گلین فلپس نے 9 گیندوں پر 23 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی تھی۔۔
UPDATE: The girl (who is 10) was kept in for observation and discharged earlier this morning. She is now home with her family and reportedly doing well – while still being monitored.
— BLACKCAPS (@BLACKCAPS) October 10, 2022