اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) ویلنگٹن میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ میں میزبان نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک رن سے شکست دے دی۔
میزبان نیوزی لینڈ نے فالو آن کے بعد ٹیسٹ ایک رن سے جیت کر دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر کر دی۔مہمان انگلش ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 8 وکٹوں کے نقصان پر اننگز ڈکلیئر کردی تھی۔
جواب میں کیوی ٹیم 209 رنز پر ڈھیر ہوگئی جس پر انگلینڈ نے میزبان ٹیم کو فالو آن کرنے کا فیصلہ کیا۔نیوزی لینڈ نے دوسری اننگز 226 رنز کے خسارے کے ساتھ شروع کی اور 483 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔انگلش ٹیم کو جیت کے لیے 258 رنز کا ہدف ملا تھا لیکن ٹیسٹ میچ کے آخری روز انگلش بلے باز کیوی باؤلرز کی شاندار باؤلنگ کے سامنے نہ ٹھہر سکے .
پوری ٹیم 256 رنز پر ڈھیر ہو گئی اور اس طرح نئی ویلنگٹن ٹیسٹ صرف ایک رن سے جیتا۔ واضح رہے کہ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں یہ دوسرا موقع ہے کہ کوئی میچ 1 رن سے جیتا ہے، اس سے قبل جنوری 1993 میں ویسٹ انڈیز نے آسٹریلیا کو ایک رن سے شکست دی تھی۔اس کے علاوہ نیوزی لینڈ فالو آن کے بعد ٹیسٹ جیتنے والی تیسری ٹیم بھی بن گئی، اس سے قبل انگلینڈ نے دو بار اور بھارت ایک بار فالو آن کے بعد جیتا۔