ڈین ایلگر نے یہ دعوی یوٹیوب چینل ‘بیٹ وے ساتھ افریقہ’ کے ایک پوڈ کاسٹ میں کیا جس میں ان سے سوال پوچھا گیا کہ ‘کیا آپ کی کبھی کوہلی یا اشون سے لڑائی ہوئی ہے؟اس کے جواب میں سابق کپتان نے کہا، ‘یہ پہلا موقع تھا جب کوہلی اور میں نے ایک دوسرے کا سامنا کیا تھا جب ہم دو ٹیسٹ میچ کھیلنے بھارت گئے تھے۔ وہ ہندوستانی وکٹیں ایک مذاق تھیں۔ جب میں بلے بازی کے لیے آیا تو اشون اور جڈیجہ کے خلاف میں نے خود کو سنبھالا ہوا تھاا۔ کوہلی نے مجھ پر تھوک دیا۔
ایلگر نے کہا، ‘میں نے کوہلی کو گالی دی اور کہا کہ اگر آپ نے دوبارہ ایسا کیا تو میں آپ کو بلے سے ماروں گا’۔سابق کپتان نے پوڈ کاسٹ میں کہا کہ جب ہندوستان نے 2017 اور 2018 میں جنوبی افریقہ کا دورہ کیا تھا تو کوہلی نے پانی کے وقفے کے دوران اپنے نامناسب رویے پر معافی مانگی تھی۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ‘جب اے بی ڈویلیئرز کو اس معاملے کا علم ہوا تو وہ کوہلی کے پاس گئے اور پوچھا کہ آپ میرے ساتھی کھلاڑیوں پر کیوں تھوک رہے ہیں؟’واضح رہے کہ اے بی ڈی ویلیئرز اور ویرات کوہلی انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں رائل چیلنجرز بنگلور کی نمائندگی کر رہے ہیں۔