کرولش عثمان میں مرکزی کردار ادا کرنے والے ترک اداکار بارک اوزکیویت نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر پوسٹس شیئر کیں اور سیزن کا پہلا ٹیزر جاری کیا۔اداکار نے انسٹاگرام پر اپنے کردار ‘عثمان بے کی تصویر شیئر کی، برق کی جانب سے شیئر کیے گئے ٹیزر میں کئی نئے چہرے اور نئے حریف دیکھے جا سکتے ہیں۔
برق نے اس سیریز کے پانچویں سیزن پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کورلش عثمان کے پانچویں سیزن کی پہلی قسط 4 اکتوبر سے نشر کی جائے گی۔ڈرامے کے ٹیزر کی بات کریں تو سیریز میں دو اداکارہ بالا اور ملحون خاتون (کرداروں کے نام) اپنی بیگموں کے مرکزی کردار ادا کرتی نظر آ سکتی ہیں۔واضح رہے کہ کورلش عثمان کے چوتھے سیزن کے اختتام پر قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں کہ ملہون کی خاتون اداکارہ یلدیز جگری اس تاریخی ڈرامے کے پانچویں سیزن میں نظر نہیں آئیں گی۔