اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)گورنر نے خیبرپختونخوا اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری پر دستخط کر دیئے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے گزشتہ روز صوبائی اسمبلی کی تحلیل کی سمری گورنر کو ارسال کی تھی۔
گورنر خیبرپختونخوا غلام علی نے وزیراعلیٰ کی ایڈوائس پر اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری پر دستخط کردیئے۔
محمود خان نے کہا کہ ملکی مفاد میں خیبرپختونخوا اسمبلی کو تحلیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔