اردو ورلڈ (ویب نیوز )کے پی حکومت اور اپوزیشن نے نگرا ن وزیراعلی کے لیے اعظم خان کے نام پر اتفاق کیا تھا۔ اب نگران وزیر اعلیٰ نے حلف اٹھا لیا ہے گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے 21 جنوری بروز ہفتہ وزیر اعلی کے لیے اعظم خان کے نام کی منظوری دی۔
واضح رہے کہ وزیراعلی محمود خان اور اپوزیشن لیڈر اکرم درانی نے گزشتہ روز اعظم خان کے نام پر اتفاق کرنے کا اعلان کیا تھا
اکرم درانی نے کہا تھا کہ تاریخ میں پہلی بار پارٹیوں میں اختلافات ہیں، صوبے میں بدامنی اور مہنگائی ہے، دو، تین نام حکومت کی طرف سے تھے، دو نام اپوزیشن کے تھے، پرویز خٹک، وزیراعلی اور سپیکر کا بھی شکر گزار ہوں، دونوں طرف سے اچھے لوگوں کے نام آئے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس وزارت اعلی کے لیے اعظم خان اور ظفر اللہ کے نام ہیں جب کہ پی ٹی آئی کے پاس اویس احمد آغا اور صاحبزادہ سعید ہیں اور خیبرپختونخوا کے نگرا ن وزیر اعلی کے لیے اعظم خان پر اتفاق ہو گیا ہے۔
خیبرپختونخوا کے نگرا ن وزیر اعلی کے عہدے کا حلف اٹھانے والے اعظم خان چیف سیکریٹری سمیت دیگر اہم عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں، وہ سابق نگراں وفاقی وزیر بھی رہے، اعظم خان وزارت پیٹرولیم اور مذہبی امور کے وفاقی سیکریٹری بھی رہ چکے ہیں۔ .
اعظم خان، سابق بیوروکریٹ اور خیبر پختونخوا میں چیف سیکرٹری کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں، ان کا تعلق خیبر پختونخوا کے ضلع چارسدہ سے ہے۔