اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)خیبرپختونخوا حکومت نے پی ٹی آئی کے چیف عمران خان سے مشورہ کیے بغیر صوبائی بجٹ پیش کرنے کی تیاری کی ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق خیبرپختونخوا کا بجٹ 13 جون کو پیش کیا جائے گا اور اسے صوبائی وزیر خزانہ آفتاب عالم پیش کریں گے۔
پی ٹی آئی کے پیٹرن انچیف نے ہدایت کی تھی کہ جب تک بجٹ پر مجھ سے مشورہ نہیں کیا جاتا صوبائی بجٹ پیش نہیں کیا جانا چاہیے، اس کے باوجود صوبائی حکومت نے بجٹ پیش کرنے کی تیاری کی ہے۔
صوبائی اسمبلی کا بجٹ اجلاس بھی بلایا گیا ہے جبکہ اس سے قبل وزیر اعلیٰ گنڈا پور کی صدارت میں کابینہ کا اجلاس منعقد کیا گیا تھااس سلسلے میں نجی ٹی وی نے خیبرپختونخوا کے مالیاتی مشیر مزمل اسلم اور صوبائی وزیر خزانہ آفتاب عالم سے رابطہ کیا لیکن انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا۔