کے پی حکومت کا بیرون ملک پاکستانیوں کیلئے مفت ایمبولینس سروس شروع کرنیکا فیصلہ

 

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز) خیبرپختونخوا حکومت نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے مفت ایمبولینس سروس شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔.

دستاویز کے مطابق صوبائی حکومت کی جانب سے مفت ایمبولینس سروس کے لیے 7 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں، مختص فنڈ سے 6 ایمبولینسیں خریدی جائیں گی جبکہ ماہانہ پٹرول اور دیگر اخراجات کے لیے 15 لاکھ روپے کا اضافی فنڈ جاری کیا جائے گا۔.
دستاویز میں کہا گیا ہے کہ یہ سروس بیرونی ممالک سے لائی گئی لاشوں کو آبائی علاقوں میں منتقل کرے گی پشاور اور اسلام آباد ایئرپورٹ پر مفت ایمبولینس سروس فراہم کی جائے گی حکومت نے یہ کام محکمہ آبادکاری کو سروس شروع کرنے کا کام سونپا ہے۔.
دستاویز میں مزید کہا گیا ہے کہ اس سلسلے میں محکمہ ریلیف سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ساتھ تمام معاملات طے کرے گا، خیبرپختونخوا کی ایک بڑی آبادی بیرون ملک مقیم ہے، لواحقین کو میت کو ہوائی اڈے سے ان کے آبائی علاقے میں منتقل کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca