کے پی سینیٹ الیکشن، پی ٹی آئی نے چھ اور اپوزیشن نے پانچ نمائندے منتخب کرالیے،مراد سعید سینیٹر منتخب

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)خیبرپختونخوا اسمبلی میں سینیٹ کی 11 نشستوں کے لیے کل پولنگ ہوئی، جس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے چھ اور اپوزیشن اتحاد نے پانچ نشستیں جیت لیں۔ نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے مراد سعید، فیصل جاوید، مرزا آفریدی، نور الحق قادری جنرل جماعت کی نشستوں پر کامیاب ہوئے، جبکہ اپوزیشن کے مولانا عطاء الحق درویش، نیاز احمد، اور طلحہ محمود تین نشستیں لے گئے۔

مراد سعید سب سے زیادہ ووٹ لینے والے امیدوار بنے، انہیں 26 ووٹ ملے، جب کہ فیصل جاوید کو 22، مرزا آفریدی کو 21، اور نور الحق قادری کو 21 ووٹ ملے۔
خواتین کی مخصوص دو نشستوں پر پی ٹی آئی کی روبینہ ناز اور پیپلز پارٹی کی روبینہ خالد کامیاب ہوئیں، جنہوں نے بالترتیب 89 اور 52 ووٹ حاصل کیے۔
ٹیکنوکریٹ کی دو نشستوں میں پی ٹی آئی کے اعظم سواتی اور جے یو آئی (ف) کے دلاور خان کامیاب قرار دیے گئے، جنہوں نے بالترتیب 89 اور 54 ووٹ پائے ۔
یہ انتخابات ایک پہلے سے طے شدہ "سیٹ شیئرنگ” معاہدے کے تحت ہوئے، جس کے مطابق پی ٹی آئی کے لیے چھ اور اپوزیشن اتحاد کے لیے پانچ نشستیں مختص تھیں۔ اس فارمولے سے ہارس ٹریڈنگ کے امکانات کو کم کیا گیا ۔
کل 145 اراکین نے حصہ لیا، پولنگ صبح 11 بجے شروع ہو کر شام 5:30 تک جاری رہی۔ اس دوران سخت سیکورٹی کے انتظامات کیے گئے اور پولنگ بوتھز لگائے گئے تاکہ ووٹنگ شفاف طور پر ہو سکیں ۔

 

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔