اردو ورلڈ کینیڈ( ویب نیوز ) کویت میں وزراء کونسل کے ہفتہ وار اجلاس کے دوران سویڈش زبان میں قرآن پاک کے ایک لاکھ نسخے چھاپنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
کویت کے وزیر اعظم شیخ احمد نواف الاحمد کی سربراہی میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ اسلام کی رواداری کے فروغ کے لیے کویت سویڈش زبان میں قرآن پاک کے ایک لاکھ نسخے شائع کرے گا جو سویڈن میں تقسیم کیے جائیں گے
یہ بھی پڑھیں
سویڈن: قرآن پاک کی بے حرمتی کے مقام پر احتجاج ،ملعون کی گرفتاری کا مطالبہ
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کویت کے وزیراعظم کی ہدایات پر پبلک اتھارٹی آف کیئر کو سویڈش زبان میں ایک لاکھ قرآن پاک کی اشاعت کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔کویت کی وزارت داخلہ کے مطابق سویڈش زبان میں چھپنے والے قرآن پاک کے نسخے سویڈن میں تقسیم کیے جائیں گے تاکہ اسلامی اصولوں، اقدار، امن اور محبت کے فروغ کے ساتھ ساتھ نفرت، انتہا پسندی اور مذہبی عدم برداشت جیسے جذبات کو مسترد کیا جا سکے۔
مزید پڑھیں
سویڈن حکومت کا قرآن پاک کی بےحرمتی جرم قرار دینے پر غور
واضح رہے کہ سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم کی مسجد کے باہر عید الاضحی کے روز قرآن پاک کو جلانے اور بے حرمتی کرنے کا واقعہ پیش آیا تھا۔سٹاک ہوم میں پولیس نے عراق سے تعلق رکھنے والے ایک شہری کو متعدد بار قرآن پاک جلانے کی اجازت دینے سے انکار کیا تھا تاہم مقامی عدالت نے پولیس کے اس فیصلے کو آزادی اظہار کے خلاف قرار دیا۔سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی پر دنیا بھر کے مسلمانوں کی جانب سے احتجاج کیا جا رہا ہے اور کئی ممالک میں ریلیاں نکالی جا رہی ہیں جب کہ اس حوالے سے حکومت پاکستان کی جانب سے بھی یوم القدس منایا گیا۔