کویت کادنیا کی بلند ترین عمارت بنانے کا منصوبہ

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) دنیا کی بلند ترین عمارتوں کے بارے میں سوچتے ہیں تو سب سے پہلے جو تصویر ذہن میں آتی ہے وہ دبئی میں واقع برج خلیفہ ہے۔

اور کیوں نہ ہو، دنیا کی بلند ترین عمارت کا اعزاز اس وقت برج الخلیفہ کے پاس ہے۔لیکن آنے والے سالوں میں دنیا کی بلند ترین عمارت کا اعزاز کسی اور عرب ملک کو منتقل ہو سکتا ہے۔

کویت دنیا کی بلند ترین عمارت بنانے کا ارادہ رکھتا ہے۔کویت کے نئے شہر مدینہ الحریر میں برج مبارک الکبیر کے نام سے دنیا کی بلند ترین عمارت کی تعمیر کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔اس شہر کی تعمیر 2023 میں مکمل ہونے کی امید ہے۔

1,001 میٹر اونچی عمارت کی تعمیر پر اربوں ڈالر لاگت آئے گی اور اسے مکمل ہونے میں 25 سال لگ سکتے ہیں۔واضح رہے کہ برج الخلیفہ کی عمارت 828 میٹر بلند ہے۔ایک کلومیٹر اونچی اس عمارت کا ڈیزائن ہسپانوی ماہر تعمیرات سینٹیاگو کالاتراوا تیار کریں گے۔

اطلاعات کے مطابق اس عمارت میں 234 منزلیں ہوں گی اور اس میں 7000 افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہوگی۔عمارت میں دفاتر، اپارٹمنٹس اور ہوٹل سمیت مختلف سہولیات ہوں گی۔واضح رہے کہ مدینہ الحریر 250 مربع کلومیٹر کے رقبے پر پھیلا ہوا شہر ہو گا جہاں 70 لاکھ افراد قیام کر سکیں گے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com