کیاریحام خان نے پھرطلاق لے لی؟حیران کن انکشافات

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کو جعلی قرار دیتے ہوئے ریحام خان نے ایکس پر ایک ویڈیو پیغام شیئر کیا جس میں انہوں نے کہا کہ ‘حال ہی میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ایک ٹویٹ وائرل ہوئی جس میں دعویٰ کیا گیا کہ ریحام خان اور ان کے شوہر مرزا بلال نے علیحدگی اختیار کر لی ہے۔

ریحام خان کا کہنا تھا کہ گزشتہ کچھ دنوں سے سوشل میڈیا پر میرے حوالے سے کچھ خبریں گردش کر رہی ہیں، ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈز ہیں جس کی وجہ سے میرے دوستوں نے بھی مجھے فون کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ "وہ جانتی ہیں کہ ان کی ذاتی زندگی کے بارے میں ایسی جعلی خبریں کون پھیلا رہا ہے، حالانکہ وہ انہیں زیادہ اہمیت دینے کی زحمت نہیں کرتی

اپنے شوہر مرزا بلال کے ساتھ ویڈیو پیغام میں انہوں نے اپنے اور مرزا بلال کے درمیان علیحدگی کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ میں 12 بار شادی کروں یا 12 بار طلاق، آپ کا کیا مطلب ہے؟

ساتھ ہی مرزا بلال نے سیاسی جماعت کا نام لیے بغیر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ‘یہ تمام اسکینڈل ایک ہی جماعت کے ہیں۔

ریحام خان کا کہنا تھا کہ ‘میں ہمیشہ درست فیصلے کرتی ہوں اور الحمدللہ میں خوش ہوں۔

 

ریحام خان کی مرزا بلال سے تیسری شادی

ماضی میں بی بی سی اور دیگر اداروں سے بطور براڈ کاسٹر وابستہ رہنے والی 50 سالہ صحافی ریحام خان نے دسمبر 2022 میں 36 سالہ مرزا بلال بیگ سے تیسری شادی کی

ریحام خان کی پہلی شادی 1990 میں ہوئی تھی جو 2005 میں طلاق پر ختم ہوئی۔ ان کی پہلی شادی سے ان کا ایک 3 سالہ بچہ بھی ہے جو برطانیہ میں رہتا ہے۔

انہوں نے جنوری 2015 میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان سے دوسری شادی کی لیکن 10 ماہ بعد اکتوبر 2015 میں ان کی طلاق ہو گئی۔

عمران خان سے شادی اور طلاق کے بعد ریحام خان کو عالمی شہرت ملی، وہ فلم پروڈکشن میں بھی قسمت آزمائی کرچکی ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca