دنیا بھر میں مزدوروں کی قربانیوں اور ان کے حقوق کو اجاگر کرنے کیلئے یوم مزدور منایا جا رہا ہے

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )پاکستان سمیت دنیا بھر میں مزدوروں کی قربانیوں اور ان کے حقوق کو اجاگر کرنے کے لیے عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے اور اس سلسلے میں تمام چھوٹے بڑے شہروں میں ریلیاں نکالی جائیں گی
مزدوروں کے لیے منائے جانے والے دن پر بھی مزدور اس دن کی اہمیت کو جانے بغیر اپنے بچوں کی روٹی کے لیے کام کر رہا ہے۔
یوم مزدور پر گوگل کا ڈوڈل بھی تبدیل ہوا جب کہ آج ملک بھر میں عام تعطیل ہے۔

یوم مزدور کیا ہے؟
یکم مئی 1886 کو امریکی شہر شکاگو کے محنت کش سرمایہ داروں اور صنعت کاروں کے استحصال کے خلاف سڑکوں پر نکلے لیکن پولیس نے جلوس پر فائرنگ کر دی جس سے سینکڑوں مزدور ہلاک اور زخمی ہو گئے جب کہ درجنوں اپنے حقوق کے لیے اٹھ کھڑے ہوئے۔
عالمی یوم مزدور یکم مئی کو دنیا کے بیشتر ممالک میں شکاگو کے محنت کشوں سے اظہار یکجہتی کے لیے منایا جاتا ہے۔ یکم مئی ہر سال مزدوروں کے معاشی حالات کو بدلنے کے لیے کوششیں کرنے کے عہد کے ساتھ منایا جاتا ہے
پاکستان میں قومی سطح پر یوم مزدور منانے کا آغاز 1973 میں ذوالفقار علی بھٹو کے دور حکومت میں ہوا۔

پاکستان میں مزدوروں کی حالت زار
مزدور رہنماؤں کا کہنا ہے کہ پرائیویٹ سیکٹر میں کام کرنے والے لاکھوں مزدوروں کو اب بھی صحت کی سہولیات سمیت سماجی تحفظ کی سہولت میسر نہیں اور حکومت کی جانب سے کم از کم اجرت کے اعلان پر عمل درآمد نہیں ہوا۔
ان کا مطالبہ ہے کہ قومی اور صوبائی اسمبلیوں سمیت سینیٹ میں کارکنوں کی نمائندگی کے بغیر کارکنوں کے مفاد میں قانون سازی نہیں ہو سکتی اور تمام سیاسی جماعتیں کارکنوں کے لیے مخصوص نشستیں مختص کریں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com