لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس 260، کینٹ پولو گراؤنڈ ایریا میں AQI 317، ٹاؤن شپ میں AQI 297، سید مرت علی روڈ پر ایئر کوالٹی انڈیکس 278، شملہ پہاڑی میں ایئر کوالٹی انڈیکس 267 ریکارڈ کیا گیا۔
کراچی آلودہ ترین شہروں میں دوسرے نمبر پر ہے، کراچی کا ایئر کوالٹی انڈیکس 218 تھا، شہر میں شمال مغرب سے ہلکی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، زیادہ نمی اور فضائی معیار کی آلودگی کے باعث سموگ پیدا ہو رہی ہے، واضح رہے کہ کچھ عرصے سے کراچی بھی آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر تھا۔
سب سے زیادہ آلودہ شہروں میںبھارتی شہر نئی دہلی 196 کے ہوا کے معیار کے انڈیکس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔