لاہور ہائیکورٹ میں حسان نیازی کی ملٹری کورٹ کارروائی کے خلاف درخواست سماعت کے لیے مقرر

اردوورلڈکینیڈا( ویب نیوز)لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما حسان نیازی کی ملٹری کورٹ کی کارروائی کے خلاف دائر درخواست 16 ستمبر کو سماعت کے لیے مقرر کر دی۔ سماعت جسٹس سید شہباز علی رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کرے گا۔

عدالت نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات پر وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کر رکھا ہے۔ رجسٹرار آفس کے مطابق درخواست میں کمانڈنگ آفیسر کے مصدقہ آرڈر کی کاپی شامل نہیں اور درخواست گزار نے متعلقہ فورم سے بھی رجوع نہیں کیا۔

گزشتہ روز اسی کیس میں عدالت نے حسان نیازی کی ملٹری کسٹڈی اور کورٹ مارشل کارروائی کے خلاف وفاقی حکومت سے جواب طلب کیا تھا۔ سماعت دو رکنی بینچ نے کی تھی جس میں جسٹس سید شہباز علی رضوی اور جسٹس طارق محمود باجوہ شامل تھے۔

سینئر قانون دان فیصل صدیقی کے ذریعے دائر درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ 9 مئی واقعے میں گرفتاری کے بعد حسان نیازی کو کسی سویلین عدالت میں پیش نہیں کیا گیا بلکہ غیر قانونی طور پر فوج کے حوالے کیا گیا۔ درخواست میں کمانڈنگ آفیسر کا 17 اگست 2023 کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دینے اور ملٹری کسٹڈی سمیت تمام کارروائیاں ختم کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

درخواست گزار نے مزید مطالبہ کیا ہے کہ انہیں جیل سے رہا کرنے یا انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کرنے کا حکم جاری کیا جائے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔