عمران خان کی 9 مقدمات میں حفاظتی ضمانت منظور،لاہور ہائیکورٹ نے24مارچ تک گرفتاری روک دی

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )لاہور ہائیکورٹ نے عمران خان کی 9 مقدمات میں حفاظتی ضمانت منظور کر لی،24مارچ تک گرفتاری روک دی

تفصیلات کے مطابق عمران خان نے لاہور ہائیکورٹ میں 9 مقدمات میں حفاظتی ضمانت کی درخواستیں دائر کر رکھی تھیں قبل ازیں عدالت نے عمران خان کو ساڑھے پانچ بجے عدالت پہنچنے کا وقت دیا تاہم سڑک بند ہونے اور کارکنوں کی بڑی تعداد کی شرکت کے باعث وہ چھ بجے تک کمرہ عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔عمران خان کے وکلا نے عدالت کو بتایا کہ پی ایس ایل میچز، سڑکوں کی بندش اور کارکنوں کے رش کی وجہ سے کمرہ عدالت پہنچنے میں تاخیر ہوئی۔
بعد ازاں عمران خان ساڑھے چھ بجے کے قریب کمرہ عدالت پہنچے جس کے بعد مقدمات کی سماعت ہوئی۔

جسٹس طارق سلیم شیخ اور جسٹس فاروق حیدر پر مشتمل دو رکنی بنچ نے سماعت کی اور عمران خان عدالت میں پیش ہوئے۔ اس دوران عمران خان کے وکلا نے بینچ کے روبرو دلائل دیئے اور عمران خان روسٹرم پر آگئے۔
درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ عمران خان کے خلاف پانچ مقدمات اسلام آباد میں ہیں، تین مقدمات لاہور میں ہیں، درخواست گزار کو متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کے لیے سیکیورٹی بانڈ کی ضرورت ہے، سیکیورٹی بانڈ عمران خان کا بنیادی حق ہے۔
جسٹس طارق سلیم شیخ نے کہا کہ ہم اسی کیس میں ضمانت دیں گے جس کی درخواست ہمارے سامنے ہے۔ وکلا نے عمران خان کے خلاف انسداد دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج مقدمات کی تفصیلات پڑھنا شروع کر دیں۔
فواد چوہدری نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ 2500 لوگوں کے خلاف مقدمات درج کیے گئے ہیں، 5 سے 6 ہزار لوگوں کو گرفتار کرنا چاہتے ہیں، سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کے لیے مقدمات درج کیے جا رہے ہیں۔

عمران خان نے ججز سے کہا کہ مسئلہ یہ ہے کہ اتنے کیسز ہو چکے ہیں، سمجھ نہیں آرہا کہ کہاں پیش ہوں، اپنے گھر پر حملے کے بارے میں بھی عمران خان نے عدالت کو بتایا اور میں عدالت کا شکر گزار ہوں جس نے میری حفاظت کی اور مجھے بچایا۔
جسٹس طارق شیخ نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ‘خان صاحب آپ سسٹم پر چلیں گے تو بہت سے مسائل حل ہو جائیں گے’۔
عمران خان نے کہا کہ وزیر داخلہ کہہ رہے ہیں کہ میری جان کو خطرہ ہے، میں جس جگہ پیش ہو رہا ہوں وہ خطرے سے خالی نہیں، عدالتی کیس کہیں اور منتقل کیا جائے کیونکہ عدالت سڑکوں پر ہے اور وہاں ججوں پر بھی حملے ہوچکے، میں قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتا ہوں، میں نے اپنی پوری زندگی میں کبھی قانون نہیں توڑا، میری ایک ہی گزارش ہے کہ کچہری کا کیس منتقل کیا جائے۔
جسٹس طارق شیخ نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ‘میں پھر وہی کہوں گا کہ آپ سسٹم کے نیچے آجائیں
عمران خان کی حفاظت کے لیے پولیس کی نفری اتنی مستعد نظر نہیں آئی تاہم پی ٹی آئی کی سپہ سالار فورس نے چیئرمین اور قیادت کو اپنے گھیرے میں لے لیا ہے۔
رجسٹرار آفس نے ان کی گاڑی کو عدالت کے احاطے میں لانے کی اجازت دے دی۔ عمران خان کے ساتھ بڑی تعداد میں سینئر رہنما اور کارکن بھی موجود تھے جب کہ پولیس نے انہیں سیکیورٹی فراہم کی ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com