244
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے پیمرا کی جانب سے عمران خان کی تقریر اور بیانات نشر کرنے پر پابندی کے خلاف درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے پابندی کا نوٹیفکیشن معطل کردیا۔
پیمرا نے عمران خان کی لائیو تقاریر نشر کرنے پر پابندی عائد کر دی
عدالت نے عمران خان کی درخواست مزید سماعت کے لیے فل بنچ کو بھجوا دی۔ عمران خان نے پیمرا کی جانب سے پابندی کے نوٹیفکیشن کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔
عمران خان کے بیانات ،تقاریر نشر کرنے پر پابندی
پیمرا نے 5 مارچ کو عمران خان پر ریاستی اداروں پر الزامات کے حوالے سے ان کی تقاریر اور بیانات نشر کرنے پر پابندی عائد کر دی تھی۔