لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ کے جسٹس صداقت علی نے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کی نظر بندی کے خلاف دائر درخواست کی سماعت کی جس میں آر پی او راولپنڈی سید خرم علی عدالت میں پیش ہوئے۔
عدالت نے آر پی او سے کہا کہ بتائیں شیخ رشید کے حوالے سے کیا پیش رفت ہوئی ہے؟ آر پی او راولپنڈی سید خرم علی نے جواب دیا کہ شیخ رشید ہمارے ساتھ نہیں اور جس جگہ سے انہیں حراست میں لیا گیا وہ بھی ہماری حدود میں نہیں ہے۔
آر پی او کے جواب پر عدالت نے کہا کہ کیا آپ لکھنے کو تیار ہیں، آپ کے پاس نہیں ہیں؟ شیخ رشید کل راولپنڈی سے بازیاب ہوئے تو ان کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا تاہم آر پی او راولپنڈی نے عدالت سے ایک ہفتے کا وقت مانگ لیا۔
عدالت نے کہا کہ شیخ رشید اور ان کے ساتھ گرفتار 2 دیگر افراد کے بارے میں ایک ہفتے میں آگاہ کریں اس موقع پرجج نے کہا کہ امید ہے کہ آپ شیخ رشید سے متعلق اچھی پیش رفت سے آگاہ کریں گے
شیخ رشید کے وکیل نے کہا کہ شیخ رشید کو راولپنڈی پولیس نے گرفتار کیا ہے، ہمارے پاس ثبوت موجود ہیں۔
91