لاہور ہائیکورٹ نے3 ایم پی اوز کی نظر بندی کے خلاف عدالتی اجازت پر پابندی کا سنگل بنچ کا فیصلہ معطل کردیا

 

اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )لاہور ہائیکورٹ نے 3 ایم پی اوز کی نظر بندی کے خلاف عدالتی اجازت پر پابندی کا سنگل بنچ کا فیصلہ معطل کر دیا۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس جواد حسن اور جسٹس مرزا وقاص رؤف پر مشتمل ڈویژن بنچ نے ڈپٹی کمشنر کی اپیل پر سنگل بنچ کا فیصلہ معطل کر دیا۔

سنگل بنچ کے اس فیصلے کی معطلی نے پی ٹی آئی کے زیر حراست 57 کارکنوں کی رہائی بھی معطل کر دی، کسی بھی شخص اور کارکن کو بغیر اجازت کسی بھی وقت حراست میں لینے کا ڈپٹی کمشنر کا اختیار بحال کر دیا گیا۔
سماعت کے دوران سرکاری وکیل نے کہا کہ آئین اور قانون بلا وجہ نظربندی کا اختیار دیتا ہے جسے ختم یا معطل نہیں کیا جا سکتا۔
انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ سنگل بنچ کی جانب سے تھرڈ ایم پی او کے تحت نظر بندی کو مشروط کرنے کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔
بعد ازاں ڈویژن بنچ نے سنگل بنچ کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 2 ہفتوں میں جواب طلب کر لیا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca