لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ خوش آئند ہے،الیکشن کمیشن انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرے، پرویزالہٰی

اردو ورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ عدلیہ سے انصاف کی امید تھی، عدلیہ نے آئین کی بالادستی برقرار رکھی، فیصلے سے عدلیہ کا وقار بلند ہوا، الیکشن کمیشن لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد تاخیر نہ کرے، الیکشن کمیشن کمیشن ۔ شیڈول کا اعلان کر ے

اس سے قبل سابق وزیر اعلیٰ چوہدری پرویز الٰہی نے کہا تھا کہ وکلاء برادری آئین و قانون کی بالادستی اور حکومت کے غیر آئینی اقدامات کے خلاف عمران خان کی جدوجہد میں ان کا ساتھ دے۔ عدلیہ آئین کی بالادستی کے لیے قوم کی امید ہے سیاسی مخالفین کی گمشدگی کے واقعات کو بھی مدنظر رکھا جائے۔
چوہدری پرویزالٰہی نے مزید کہا کہ نگران سیٹ اپ الیکشن کرانے کی بجائے جانبدار افسران کی تعیناتی اور انتقام لینے میں مصروف ہے، پی ڈی ایم کی قیادت الیکشن میں اپنی شکست دیکھ رہی ہے، شکست سے ڈر کر آئین کو پامال کرنے کے لیے الیکشن سے بھاگ رہی ہے۔ پی ڈی ایم کی قیادت کی پوری توجہ وزیر بنانے پر ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ عوام کو ریلیف دینے کے بجائے حکومت کے وسائل وزراء پر ڈالے جا رہے ہیں، سیاسی مخالفین کو غیر قانونی طور پر اٹھا کر غائب کیا جا رہا ہے، وزیر خزانہ نے مزید 170 ارب کے ٹیکسوں کا بوجھ عوام پر ڈالنے کا اعلان کر دیا عمران خان کی مقبولیت کی وجہ سے حکمران الیکشن سے بھاگ رہے ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com