اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )ملتان سلطانز کو شکست ،لاہور قلندرز دوسری بار پی ایس ایل چیمپئن بن گیا، پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 8 کی ٹرافی کے لیے فائنل معرکہ لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے درمیان قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوا۔
ملتان سلطانز کیخلاف دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ لاہور کی جانب سے عبداللہ شفیق 65، فخر زمان 39 اور شاہین آفریدی نے 15 گیندوں پر 44 رنز بنائے۔
یہ بھی پڑھیں
لاہور قلندرز کی پشاور زلمی کو شکست ، فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا
شاہین آفریدی نے بھی 5 چھکے اور 2 چوکے لگائے۔ ملتان کی جانب سے اسامہ میر نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔جواب میں ملتان سلطانز نے سخت مقابلہ کیا لیکن مقررہ اوورز میں 199 رنز بنانے میں کامیاب رہی اور اسے ایک رن سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ملتان کی جانب سے ریلی روسو نے 52، رضوان نے 34 اور خوشدل شاہ نے 25 رنز بنائے۔
لاہور کی جانب سے کپتان شاہین آفریدی نے آل راؤنڈ کارکردگی کا مظاہرہ کیا، انہوں نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 44 رنز بنائے اور پھر ہدف کے دفاع میں 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔راشد خان نے دو جبکہ ڈیوڈ ویزا نے ایک وکٹ حاصل کی۔
میچ جیتنے کے بعد بات کرتے ہوئے شاہین کا کہنا تھا کہ ‘میں نے سوچا کہ مشکل وقت میں ٹیم کی مدد کروں گا، فتح والدین کی دعاؤں سے کامیابی ملی واضح رہے کہ لاہور قلندرز دوسری مرتبہ پی ایس ایل ٹائٹل جیتنے والی دوسری ٹیم بن گئی ہے۔ اس سے قبل اسلام آباد یونائیٹڈ دو بار پی ایس ایل چیمپئن بھی بن چکی ہے۔
مزید پڑھیں
لاہور قلندرز کو شکست، ملتان سلطانز نے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا
ملتان سلطانز، کراچی کنگز، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی نے ایک ایک مرتبہ ایونٹ جیتا ہے۔ شاہین شاہ آفریدی کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔ ملتان کے عباس آفریدی نے ٹورنامنٹ کے بہترین باؤلر کا ایوارڈ حاصل کیا۔ملتان کے کپتان محمد رضوان نے 550 رنز بنائے اور ٹورنامنٹ کے بہترین بلے باز قرار پائے۔
فخر زمان لاہور کے ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ چھکے لگانے والے بلے باز قرار عباس آفریدی کو ٹورنامنٹ کے بہترین ایمرجنگ پلیئر کا ایوارڈ بھی ملا ،کراچی کنگز کے عماد وسیم کو ٹورنامنٹ کا بہترین آل راؤنڈر قرار دیا گیا۔ کیرون پولارڈ کو ٹورنامنٹ کا بہترین فیلڈر قرار دیا گیا۔
محمد رضوان ٹورنامنٹ کے بہترین وکٹ کیپر قرار پائے ،محمد رضوان کو ٹورنامنٹ کے بہترین وکٹ کیپر کا ایوارڈ ملا،احسان اللہ پلیئر آف دی ٹورنامنٹ قرار پائے، احسان اللہ نے ٹورنامنٹ میں 22 وکٹیں حاصل کیں۔فائنل میچ سے قبل تقریب کی رنگا رنگ اختتامی تقریب بھی ہوئی جس میں نامور فنکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔