اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
لاہور قلندرز نے قذافی سٹیڈیم میں جاری لیگ کے دوسرے ایلیمینیٹر میں 172 رنز کا ہدف 19ویں اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔
لاہور قلندرز کی جانب سے مرزا بیگ نے 54 رنز بنائے۔ وکٹ کیپر بلے باز سیم بلنگز 28، سکندر رضا 23، احسن حفیظ 15، عبداللہ شفیق 10 اور فخر زمان 6 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ کپتان شاہین شاہ آفریدی 11 اور ڈیوڈ ویز 9 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
یہ بھی پڑھیں
لاہور قلندرز کو شکست، ملتان سلطانز نے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا
پشاور زلمی کی جانب سے عظمت اللہ عمرزئی نے 2 جبکہ وہاب ریاض، عامر جمال اور سلمان ارشاد نے بالترتیب ایک اور ایک وکٹ حاصل کی۔ اس سے قبل پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 171 رنز بنائے۔
مزید پڑھیں
پی ایس ایل 8 کے فائنل کیلئے امپائرز کا اعلان
پشاور زلمی کی جانب سے محمد حارث نے 85 رنز بنائے جبکہ کپتان بابر اعظم 42 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔بھانوکا راجا پاکسے 25 اور حسیب اللہ 5 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ لاہور قلندرز کی جانب سے راشد خان اور زمان خان نے 2، 2 جب کہ شاہین شاہ آفریدی نے ایک وکٹ حاصل کی۔