11
اردو ورلڈ کینیڈا(ویب نیوز) لاہور قلندرز نے ایک دلچسپ میچ کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 6 وکٹوں سے شکست دی۔
لاہور میں کھیلے گئے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کوئٹہ نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 201 رنز بنائے۔کوئٹہ کی جانب سے حسن نواز نے 43 گیندوں پر 76 رنز بنائے، فرنینڈو نے 29 اور چندیمل نے 22 رنز بنائے۔. فہیم اشرف 8 گیندوں پر 28 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے کے بعد آؤٹ ہو گئے۔لاہور قلندرز کی جانب سے شاہین آفریدی نے 3، سلمان مرزا اور حارث رؤف نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔