لاہور بڑی تباہی سے بچ گیا،فائرنگ کے تبادلے میں تین دہشتگرد مارے گئے

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)لاہور کو بڑی تباہی سے بچا لیا گیا، کاؤنٹر ٹیررازم فورس (سی ٹی ڈی) کے اہلکاروں اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد مارے گئے۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ننکانہ صاحب انٹر چینج کے قریب سی ٹی ڈی نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کی، آپریشن کے دوران دہشت گردوں نے سی ٹی ڈی کی ٹیم پر فائرنگ کردی
حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں سے 3 ہینڈ گرنیڈ، 3 ڈیٹونیٹرز، سیفٹی فیوز وائر، 2 رائفلیں، گولیاں اور دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا ہے۔
ترجمان کے مطابق فرار ہونے والے دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے، سی ٹی ڈی کی ٹیموں نے ننکانہ موٹروے انٹر چینج کی ناکہ بندی کر دی ہے، ہلاک دہشت گردوں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق دہشت گردوں نے لاہور پر بڑے حملے کی منصوبہ بندی مکمل کر لی تھی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔